ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو کو اپنی پروڈکشن کمپنی کے غیر ادا شدہ قرض کی وصولی کے لیے سینٹرل بینک آف انڈیا کی جانب سے کارروائی شروع کیے جانے کے بعد نئی مالی مشکلات کا سامنا ہے۔بینک نے اتر پردیش میں ان کی آبائی جائیداد پر ضبطی کا نوٹس چسپاں کر دیا اور خبردار کیا ہے کہ اگر مقررہ مدت میں بقایا رقم ادا نہ کی گئی تو گروی رکھی گئی جائیدادوں کی نیلامی کی جا سکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق بقایا جات اب بڑھ کر 16 کروڑ 61 لاکھ روپے ہو چکے ہیں۔ اگر 34 دنوں کے اندر ادائیگی نہ کی گئی تو بینک 9 ستمبر کو مقررہ آن لائن نیلامی کے ساتھ آگے بڑھے گا۔یہ نئی پیش رفت اسی قرض سے متعلق چیک بائونس کے ایک پرانے مقدمے میں اداکار کو ملنے والے قانونی جھٹکے کے بعد سامنے آئی ہے۔دونوں جائیدادوں کی مجموعی مالیت تقریبا 3.19 کروڑ روپے ہے، جبکہ بینک اس سے کہیں زیادہ بقایا رقم کی وصولی کا طلب گار ہے۔