وفاق اور پنجاب حکومت کو سیاسی انتقام کی پالیسی ترک کر کے معیشت پر توجہ دینی چاہیے ، ، صوبائی حکومت محدود وسائل کے باوجود قبائلی اضلاع کے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہی ہے
عمران خان، ان کی اہلیہ اور بہنوں کے ساتھ مسلسل غیر انسانی اور غیر جمہوری سلوک جمہوری اقدار کے منافی ہے:وزیراعلی کا صوبائی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال
پشاور(آئی این پی)وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ وفاق سے فنڈز کی عدم فراہمی ہے،وفاق اور پنجاب حکومت کو سیاسی انتقام کی پالیسی ترک کر کے معیشت پر توجہ دینی چاہیے، وفاقی اور پنجاب عمران خان، ان کی اہلیہ اور بہنوں کے ساتھ مسلسل غیر انسانی اور غیر جمہوری سلوک روا رکھے ہوئے ہیں، جو جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ان خیالا ت کااظہار انہوں نے صوبائی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت وعدہ شدہ فنڈز مالی سال 2025-26 میں تاحال جاری نہیں کیے گئے، جس کے باعث صوبے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی سے بالخصوص قبائلی اضلاع میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت محدود وسائل کے باوجود قبائلی اضلاع کے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم وفاقی تعاون کے بغیر ترقیاتی عمل کو موثر انداز میں آگے بڑھانا مشکل ہو رہا ہے۔انہوں نے وفاقی اور پنجاب حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ عمران خان، ان کی اہلیہ اور بہنوں کے ساتھ مسلسل غیر انسانی اور غیر جمہوری سلوک روا رکھے ہوئے ہیں،