توشہ خانہ ٹو کی سزا 190 ملین پاؤنڈ کی سزا کی مدت ختم ہونے کے بعد شروع ہوگی:عطاء تارڑ

توشہ خانہ ٹو کی سزا 190 ملین پاؤنڈ کی سزا کی مدت ختم ہونے کے بعد شروع ہوگی:عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں سنائی گئی سزا 14 سالہ مدت ختم ہونے کے بعد شروع ہوگی۔

وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں بتایا کہ فراڈ کے تحت تحائف کی قیمت کم لگوائی گئی، جس سے سرکار کو کم رقم وصول ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے تحائف اپنے لیے رکھے اور مالی فائدہ حاصل کیا، جس سے سٹیٹ کو مجموعی طور پر کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 10 سال اور 7 سال کی سزا سنائی گئی ہے، اور اس کے بعد 17 سال کی سزا شروع ہوگی۔ ان کے مطابق فیصلہ مکمل طور پر انصاف پر مبنی ہے اور سرکار کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔