اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف دائر اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت ہوگی۔
عدالت نے کیس میں فریقین کو حتمی دلائل دینے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی ڈویژن بینچ اپیلوں کی سماعت کرے گا، جس کی سربراہی چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کریں گے جبکہ جسٹس محمد آصف بینچ کا حصہ ہوں گے۔سماعت کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے سزا کے خلاف دائر اپیلوں پر فریقین کے حتمی دلائل سنے جانے کا امکان ہے۔ عدالت نے پہلے ہی فریقین کو ہدایت کر رکھی ہے کہ وہ اپنے دلائل مکمل کریں تاکہ اپیلوں پر مزید کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔دوسری جانب بشریٰ بی بی نے علاج کی غرض سے انہیں اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایک متفرق درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔ اس درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ان کے علاج کے لیے اسپتال منتقلی کے معاملے پر بھی غور کیا جائے۔