چین اور یوکرین کی وزارت خارجہ کا بیجنگ میں سیاسی مشاورتی اجلاس

    بیجنگ (یواین پی) چین کے وزیر خارجہ کے معاون وزیر لیو بن نے بیجنگ میں یوکرین کے پہلے نائب وزیر خارجہ سرگئی کِسلِٹسیا کے ساتھ چین-یوکرین وزارت خارجہ کے سیاسی مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا۔جمعہ کے روزلیو بن نے کہا کہ چین-یوکرین تعلقات کے قیام کے بعد سے، دوستی اور تعاون ہمیشہ دوطرفہ تعلقات کا مرکزی موضوع رہے ہیں۔ فریقین نے باہمی احترام اور اعتماد، بات چیت اور رعایت، اور باہمی فائدے اور ہم آہنگی کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے دونوں ممالک کے اقتصادی و تجارتی، زرعی، سائنسی و تکنیکی، اور ثقافتی شعبوں میں تعاون  میں  بھرپور کامیابیاں حاصل کی ہیں