بیجنگ میں پاک چین ٹی وی ای ٹی فورم کے دوسرے اجلاس کا انعقاد، زرعی مہارتوں اور ٹیکنالوجی پر زور

بیجنگ(آن لائن) بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ  میں پاک چین ٹی وی ای ٹی فورم کا دوسرا اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا، جس میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام، زرعی تعلیمی اداروں اور صنعتوں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ فورم کا مقصد پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے جدید مہارتوں اور ٹیلنٹ کی تیاری پر خصوصی توجہ مرکوز کرنا تھا تاکہ زرعی ٹیکنالوجی، فوڈ پروسیسنگ، لائیوسٹاک، ڈیری اور فوڈ پیکجنگ کے شعبوں میں مزید ترقی کی جا سکے۔پاکستان اور چین کے زرعی ماہرین نے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقدامات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔