امریکا کے ٹیلر فرٹز اور بیلاروس کی آریانا سبالانکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

لاہور(نیٹ نیوز)امریکا کے ٹیلر فرٹز ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں ٹیلر فرٹز نے روس کے کیرن کاچانووو کو شکست دی۔ویمن سنگلز میں نمبر سیڈڈ پلیئر بیلاروس کی ا?ریانا سبالانکا نے جرمنی کی لاورا سیگمنٹ کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔لندن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کیمینز کوارٹر فائنل میں امریکا کے ٹیلرنے روس کے کیرن کاچانووو کو کے خلاف پہلے 2 سیٹ میں شاندار کھیل پیش کیا۔انہوں نے حریف کے خلاف 6-4 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔تیسرے سیٹ میں کیرن کاچانووو نے کم بیک کیا اور ٹیلر فرٹز کے خلاف 6-1 سے کامیابی حاصل کی۔امریکی کھلاڑی کے خلاف چانووو نے چوتھے سیٹ میں بھی سخت مقابلہ کیا لیکن ٹیلر فرٹنز نے ٹائی بریکر پر کامیابی حاصل کرکے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔