ایپسٹین سکینڈل میں نیا دھماکہ، امریکی کانگریس نے مزید تصاویر جاری کر دیں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکا میں ایوانِ نمائندگان  کے  ڈیموکریٹ اراکین نے بدنام زمانہ فنانسر اور سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق مزید درجنوں تصاویر جاری کر دیں۔یہ تصاویر اس وقت سامنے آئی ہیں جب امریکی محکمہ انصاف کو ایپسٹین کیس سے متعلق مزید فائلیں جاری کرنے کی ڈیڈ لائن قریب آ رہی ہے۔غیر ملکی  میڈیارپورٹس کے مطابق ایپسٹین، جو 2019 میں نیویارک کی جیل میں زیرِ سماعت مقدمے کے دوران ہلاک ہو گیا تھا، پر انسانی اسمگلنگ اور جنسی جرائم کے سنگین الزامات تھے