ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین کی مزید دستاویزات جاری کرنے کے بل پر دستخط کردئیے

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین کی مزید دستاویزات جاری کرنے کے بل پر دستخط کر دئیے۔گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے یہ بل پا س کیا تھا جب کہ ایپسٹین کو جنسی استحصال اور نوعمر لڑکیوں کی اسمگلنگ کا مجرم قرار دیا گیا تھا