219 نشستوں کے ساتھ ریپبلکنز کی اکثریت ، ڈیموکریٹس کے 214 ووٹ ہیں
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس میں اپنے ریپبلکن ساتھیوں پر زور دیا ہے کہ وہ سزا یافتہ اور آنجہانی جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلوں کے اجرا کے حق میں ووٹ دیں، جو اس معاملے پر ان کی پہلے کی مخالفت کے برعکس ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کی یہ پوسٹ ٹروتھ سوشل پر اس وقت سامنے آئی، جب ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ایپسٹین کیس میں محکمہ انصاف کی دستاویزات کو جاری کرنے کے حق میں ووٹ ٹرمپ کے حوالے سے ان الزامات کو ختم کرنے میں مدد دے گا، جن میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کا ایپسٹین کے کم عمر لڑکیوں کے استحصال اور اسمگلنگ سے کوئی تعلق تھا، انہوں نے اتوار کو کہا کہ انہیں توقع ہے کہ 40 سے زیادہ ریپبلکن اس کے حق میں ووٹ دیں گے۔ایوانِ نمائندگان میں 219 نشستوں کے ساتھ ریپبلکنز کی اکثریت ہے، جب کہ ڈیموکریٹس کے 214 ووٹ ہیں۔