ریپبلکن کلے ہیگن نے بل کی مخالفت کی، بل کو ووٹنگ کیلئے سینیٹ بھیج دیا گیا
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ایوان نمائندگان میں بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی مزید دستاویزات جاری کرنے کا بل منظور کرلیاگیا۔امریکی ایوان نمائندگان میں 427 ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ریپبلکن کلے ہیگن نے بل کی مخالفت کی، بل کو ووٹنگ کیلئے سینیٹ بھیج دیا گیا۔گزشتہ کئی دنوں سے ٹرمپ یہ موقف اختیار کیے ہوئے تھے کہ یہ قرارداد ڈیموکریٹس کی طرف سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔تاہم ووٹنگ سے قبل ٹرمپ نے کہا کہ ہائو س ریپبلکنز کو ایپسٹین فائلز کو جاری کرنے کیلئے ووٹ دینا چاہیے کیونکہ ہمارے پاس چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے