اسلام آباد میں پولیس سروے ٹیموں پر بلا اشتعال فائرنگ اور پتھرائو،افسر زخمی

اسلا م آباد(آئی این پی )اسلام آباد پولیس کے علاقے نوری محلہ میں مقامی افراد نے سروے ٹیموں پر بلا اشتعال فائرنگ اور پتھرا ئو کیا جس کے نتیجے میں  پولیس افسران زخمی ہو گئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس، سی ڈی اے اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ نوری محلہ میں قانون کے مطابق پرامن سروے میں مصروف تھی۔اسی دوران مقامی افراد نے سروے ٹیموں پر بلا اشتعال فائرنگ اور پتھرائو  شروع کر دیا جس کے نتیجے میں پولیس افسران زخمی ہو گئے۔تمام زخمی افسران کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے