بھارت :مودی پالیسیوں کیخلاف بھرپور احتجاج،ٹرینیں بند، سڑکیں بلاک

 الیکشن کمیشن کا نیا منصوبہ مودی حکومت کی سازش قرار،بہار میں آر جے ڈی اور اپوزیشن کی سڑکوں پر بھرپور مزاحمت
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں نریندر مودی حکومت کی آمرانہ پالیسیوں کے خلاف بہار ایک بار پھر احتجاج کا مرکز بن گیا ۔ راشٹریہ جنتا دل اور مہاگٹھ بندھن کی اتحادی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی اور متنازعہ لیبر کوڈ کے خلاف ریاست بھر میں سڑکیں اور ریل کی پٹریاں بلاک کر دیں۔ سونپور اور حاجی پور میں مظاہرین نے جلتے ہوئے ٹائروں سے راستے بند کیے جبکہ جہان آباد میں آر جے ڈی کی طلبہ تنظیم نے ریلوے ٹریکس پر دھرنا سے دیا۔اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو بھی اس احتجاج میں شریک ہوں گے۔ دونوں رہنما پٹنہ میں انکم ٹیکس چوک سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک ریلی نکالیں گے۔