جن کے ویزے پروٹیکٹر ہو چکے ہیں انہیں کسی ایئرپورٹ سے آف لوڈ نہیں کیا جائے گا: محمد افضال بھٹی

کراچی/ الخبرسعودیہ عرب( آن لائن ) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن  کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد افضال بھٹی نے کہا ہے  جن افراد کے ویزے پروٹیکٹر ہو چکے ہیں، انہیں پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ سے آف لوڈ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ او پی ایف سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے سعودی عرب کے شہر الخُبر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محمد افضال بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اوورسیز پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں