عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کا منصوبہ ناکام: بچے سمیت 5مسافر آف لوڈ

ملزمان نے سعودی عرب سے لیبیا اور بعد ازاں سمندر کے راستے اٹلی جانے کی کوشش کرنی تھی،ترجمان ایف آئی اے
اسلام آباد (آئی این پی) ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ترجمان ایف آئی کے مطابق معراج خان، عثمان خان، اسد علی، مرتضیٰ علی اور 16سالہ بچے سمیت 5مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جو عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ملزمان نے سعودی عرب سے لیبیا اور بعد ازاں سمندر کے راستے اٹلی جانے کی کوشش کرنی تھی۔ ملزمان نے واجد خان اور فیصل خان نامی ایجنٹس سے معاہدے کیے تھے جبکہ ایجنٹوں کو فی کس 39لاکھ روپے بھی ادا کیے گئے۔ تلاشی کے دوران ملزمان سے 2مصری ویزے بھی برآمد ہوئے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کو باقی ویزے سعودی عرب میں سب ایجنٹس کے ذریعے فراہم کیے جانے تھے۔