خواتین کو بااختیار بنانا حکومتِ سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے:شرجیل میمن
کراچی(آئی این پی )حکومتِ سندھ نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے سکوٹی چلانے کی تربیت کا آغاز کردیا ۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق کراچی کے علاقوں کورنگی، گلشنِ اقبال اور ملیر میں اسکوٹی چلانے کی تربیت کا آغاز ہو چکا ہے، کراچی کے تمام اضلاع میں پنک اسکوٹی اسکیم کیلئے درخواست دینے والی ورکنگ وومنز کی خصوصی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ حیدرآباد میں اسکوٹی تربیت 18 دسمبر سے شروع ہو چکی ہے جبکہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی یہ تربیتی پروگرام جلد شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا حکومتِ سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔