ناقص کارکردگی ،خیبر پختونخوا کے شہریوں کا حکومت سے شدید مایوس کا اظہار

پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا حکومت کی ناقص کارکردگی  پر صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خیبر پختونخواکی عوام نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کی عوام نے صوبہ میں ہسپتالوں اور سکولوں کا مثر نظام موجود نہ ہونے پر صوبائی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ، عوام کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے باعث لوگ دوسرے شہروں میں کمانے پر مجبور ہیں۔  عوام نے خیبر پختونخواہ حکومت سے بالخصوص تعلیم اور صحت جیسے بنیادی شعبوں پر توجہ دینے کا مطالبہ کر دیا