خیبرپختونخوا کے عوام صوبائی حکومت کی مسلسل ناقص کارکردگی پر مایوس

 سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان اور مریض اذیت ناک حالات کا شکار ، ایمرجنسی وارڈز میں دوائیاں ناپید، ایک بیڈ پر تین سے چار مریضوں کو علاج پر مجبور کیا جا رہا ہے
 صوبائی حکومت سرکاری وسائل پر جلسوں اور دھرنوں میں مصروف ،عوام سوال اٹھا رہے ہیں کہ حکومت کیلئے سیاسی سرگرمیاں اہم یا شہریوں کی بنیادی ضروریات،سڑکوں کا نظام تباہ حالی کا شکار
پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا کے عوام نے صوبائی حکومت کی مسلسل ناقص کارکردگی پر شدید مایوسی کا اظہارکیا ہے۔عوام کے مطابق خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان اور مریض اذیت ناک حالات کا شکار ہیں ۔عوام کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی وارڈز میں دوائیاں ناپید، ایک بیڈ پر تین سے چار مریضوں کو علاج کرانے پر مجبور کیا جا رہا ہے، عوام کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سرکاری وسائل پر جلسوں اور دھرنوں میں مصروف ہے ۔عوام سوال اٹھا رہے ہیں کہ حکومت کیلئے سیاسی سرگرمیاں اہم ہیں یا شہریوں کی بنیادی ضروریات؟ عوام کا کہنا ہے 13 برسوں سے پی ٹی آئی حکومت میں ہے مگر کوئی قابلِ ذکر ترقیاتی منصوبہ نظر نہیں آتا۔ہسپتالوں، سکولوں اور سڑکوں کا نظام تباہ حالی کا شکار ہونے پر عوام نے تشویش ظاہر کر دی۔عوام کے مطابق حکومت صرف احتجاجی سیاست اور جیل مارچ کے نعروں تک محدود ہو چکی ہے۔عوام نے وفاق کی جانب سے ملنے والے 94 فیصد فنڈز کے مؤثر استعمال نہ ہونے پر صوبائی حکومت پر سوالات اٹھا دیے ۔عوام نے کہا کہ صوبائی حکومت کی یہ کرپشن ہے یا پھر نااہلی، کہ وہ فنڈز کا بہترین استعمال نہیں کر سکتی۔