پشاور(آئی این پی ) رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار نے کہا ہے پانچ اگست کو بھر پور احتجاج ہوگا اور خیبر پختون خوا کے لوگ مایوس نہیں کریں گے، ہم سخت مقابلہ کریں گے۔ ایک انٹرویو میں شاندانہ گلزارنے کہا کہ پچھلے تین سال میں جتنا پارٹی کو نقصان ہوا، اتنا ہی معیشت اور عام پاکستانی کو ہوا۔ سزائیں ان لوگوں کو ہوئی ہیں جو عمران خان کا دایاں بازو ہیں جن پرانھیں اعتماد ہے، اگر ہمارے لیے کوئی آسانی ہوتی تو کیا عمران خان جیل میں ہوتے؟ ہمارے لیے کبھی آسانی فراہم نہیں کی گئی۔