پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور غیر قانونی ترسیل پر مقامی شہریوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ سوات اور شمالی علاقوں کے جنگلات سے قیمتی لکڑی کی غیر قانونی کٹائی جاری ہے۔ ٹمبر مافیا اور تحریک انصاف کے بعض وزرا کی مبینہ ملی بھگت سے قدرتی وسائل کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ شہری کے مطابق شمالی علاقہ جات میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کے باعث قیمتی قدرتی وسائل تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔ مبینہ سیاسی پشت پناہی کے باعث قیمتی لکڑی کی غیر قانونی کٹائی روکنے کے لیے مثر اقدامات نہیں ہو پا رہے۔ شہریوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے جنگلات صوبے کا اہم قدرتی اثاثہ ہیں، جن کی مسلسل اور بے دریغ کٹائی ماحولیاتی توازن اور قدرتی وسائل کے لیے شدید نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصر کے خلاف مثر کارروائی کا مطالبہ کیا۔