ایم ایل ون منصوبہ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی

ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے کی معاشی و جغرافیائی شہ رگ ہے: وزیر ریلوے حنیف عباسی کی وفد سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایم ایل ون  منصوبے کی تیاری اور   پیش رفت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تکنیکی اور مالیاتی تعاون جاری رکھنے  کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ وزیرِ ریلوے حنیف عباسی سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر جنرل لیہ گوتیرز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملاقات کی۔ جس میں ریلوے کے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل منصوبے "مین لائن ون" کی اپ گریڈیشن مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے کی معاشی و جغرافیائی شہ رگ ہے، جو ملک کی 80 فیصد مسافر ٹریفک اور 90 فیصد فریٹ (مال برداری) کی نقل و حمل کا بوجھ سنبھالے ہوئے ہے۔