شمالی وزیرستان : فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک،2زخمی

 ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ‘صدر مملکت اور وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
راولپنڈی(آئی این پی )سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے  شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے 5 خوارج جہنم واصل کر دیئے، جبکہ 2 زخمی ہو گئے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق  خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف  جاری کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی رکھتے ہوئے ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی، سکیورٹی فورسز عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں۔در یں اثنا صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے