ویب ڈیسک: وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان ملاقات کراچی میں ہوئی۔
اس ملاقات میں صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، جام خان شورو، سعید غنی اور جام اکرام اللہ دھاریجو بھی شریک تھے۔ملاقات میں پیپلز پارٹی کی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موجودگی اور پارٹی کی پوزیشن پر بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب اور خیبر پختونخوا نے پیپلز پارٹی کی طرف سے صوبوں میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے کے اقدامات کا ذکر کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت کے موقع پر ان کی قربانیوں اور سیاسی جدوجہد کو یاد کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ اور دونوں گورنرز کے درمیان ملکی سیاسی اور معاشی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس دوران پاکستان کی موجودہ معاشی مشکلات اور ان سے نمٹنے کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔