وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشکل حالات کو پیچھے چھوڑنا شروع کر دیا ہے اور ملک معاشی طور پر بہتری کی طرف گامزن ہے۔
وزیرِ داخلہ نے یہ بات وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کے دوران کہی، جس میں انہوں نے ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن نظر آ رہا ہے اور مایوسی کا شکار افراد کا ایجنڈا ملک کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو عوام کی حالت کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور ان کا مقصد صرف ملک کی ترقی کو روکنا ہے۔