وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے پولیو ٹیموں پر حملے کی شدید مذمت کی اور ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے پولیو ٹیموں پر حملے کی شدید مذمت کی اور ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا، علی امین خان گنڈاپور نے انسدادِ پولیو ٹیموں پر حملوں کی سخت مذمت کی ہے اور ان حملوں میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ ایسے حملوں کا دوبارہ سامنا نہ ہو۔کرک اور بنوں میں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کی شہادت پر وزیرِ اعلیٰ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مالی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔وزیرِ اعلیٰ نے اعلیٰ پولیس حکام سے ان حملوں کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ اس واقعے کی تحقیق کی جا سکے۔یہ واقعات اس وقت پیش آئے ہیں جب ملک بھر میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔