امریکی 3 رکنی وفد کا شام کا دورہ، اہم ملاقاتیں متوقع

امریکی 3 رکنی وفد کا شام کا دورہ، اہم ملاقاتیں متوقع

امریکی اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل 3 رکنی وفد آج شامی دارالحکومت دمشق پہنچا۔

 اس وفد میں اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے مشرقی امور باربرا لیف، امریکی خصوصی مندوب برائے یرغمالی امور راجر کارسٹینس اور این ای اے کے سینیئر مشیر ڈینیل روبینسٹائن شامل ہیں۔امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، یہ وفد شامی گروپ ہیئتہ التحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں اقتدار کی منتقلی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس کے علاوہ، امریکی وفد شام میں موجود سول سوسائٹی اور کمیونٹیز کے ارکان سے ملاقات کرے گا اور لاپتہ امریکی شہریوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے بھی اقدامات کرے گا۔