بادشاہ چارلس سوم کا کینسر کا علاج اگلے سال بھی جاری رہے گا، بکنگھم پیلس کے مطابق علاج مثبت سمت میں جاری ہے۔
76 سالہ بادشاہ کی صحت کے حوالے سے پیلس نے کہا ہے کہ ان کا علاج کامیابی کی جانب بڑھ رہا ہے اور توقع ہے کہ علاج کا سلسلہ 2025 تک جاری رہے گا۔بکنگھم پیلس نے اس سال کے آغاز میں بادشاہ کو کینسر کی تشخیص کی تصدیق کی تھی، اور بعد میں شہزادی کیٹ مڈلٹن کی بھی اسی بیماری کی تشخیص ہوئی۔ بادشاہ چارلس اپنی صحت کے بارے میں پُرامید ہیں، خاص طور پر شہزادی کیٹ کی صحت یابی کے بعد۔بادشاہ کو کینسر کی تشخیص اُس وقت ہوئی جب وہ پروسٹیٹ کے مسائل کا علاج کروا رہے تھے، تاہم پیلس نے یہ وضاحت دی ہے کہ بادشاہ کو پروسٹیٹ کینسر نہیں ہے۔