آرپی او فیصل آباد کو بچے کی بازیابی کیلئے احکامات دینے کی ہدایت

لاہور ( کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں شہری حسان کو بازیاب کرانے کے لیے دائر درخواست کا تحریری فیصلہ جاری ،عدالت نے آر پی او فیصل آباد کو متعلقہ افسران کو بچے کی بازیابی کے لیے احکامات دینے کی ہدایت کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے محمد جاوید الیاس کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا ، فیصلے میں کہا گیاکہ عدالت مغوی بچے کے والد کی درخواست کو نمٹاتی ہے، درخواست گزار نے ایس ایچ او ٹوبہ ٹیک سنگھ پر تحفظات کا اظہار کیا۔