کراچی(یواین پی) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر ہر پولیس سٹیشن میں لاپتا اور نامعلوم ڈیڈ باڈیز کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اہم احکامات جاری کردئیے۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ہدایت کی ریکارڈ سینٹرل پولیس آفس سے منسلک کیا جائے تاکہ پولیس آفیشل اور شہری معلومات فوری حاصل کرسکیں۔ عدالت نے شاہ لطیف کے علاقے سے لاپتا شہری کی بازیابی کی درخواست نمٹادی۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو رپورٹ متعلقہ مجسٹریٹ کے پاس پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے حکم دیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ لاپتا شہری کی با حفاظت بازیابی یقینی بنائیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ہر پندرہ بعد پیش رفت رپورٹ طلب کریں۔