ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد(آ ئی این پی)فیصل آباد تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے ڈکیتی کی بوگس کال کرنے والے ملزم عامر اکرم کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم عامر اکرم نے ایمرجنسی 15 پر کال کرکے اطلاع دی کہ مسلح ملزمان نے اس سے نقدی چھین لی ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی اور واقعے کی تصدیق کی تو ڈکیتی کی اطلاع جھوٹی نکلی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم عامر اکرم کو گرفتار کر لیا۔سی پی او فیصل آباد کا پیغام: ایمرجنسی 15 سروس کا غلط استعمال کرنے اور پولیس کو جھوٹی اطلاعات دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔