ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن پولیس نے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والا ملزم کوگرفتار کرلیا جھوٹا کالر کے مطابق ڈاکو مجھ سے گن پوائنٹ پر 40 لاکھ نقدی چھین کر اور فائر مارکر فرار ہوگئے تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن پولیس نے کال پر فوری ریسپانس دیا پولیس کے مطابق دوران پوچھ گچھ ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکاملزم فاروق کا کسی کے ساتھ لین دین کا معاملہ چل رہا ہے پیسے ہڑپ کرنے کے چکر میں جھوٹی کال کر دی ملزم فاروق نے پیسے ہڑپ کرنے کا پلان بنایا اور ڈکیتی کی جھوٹی کال 15 پر کر دی ملزم فاروق نے اپنی ٹانگ پر خود گولی مار کر خود زخمی کر لیا تھا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق 15 پر جھوٹی کال کرنا جرم ہے ایمرجنسی کی صورت میں کال کریں عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کے لیے ہر وقت موجود ہیں