ریلوے پولیس ،مرحلہ وار کانسٹیبل کی بھرتی کی تیاری

 پہلے مرحلے میں ریلوے پولیس میں 250 کانسٹیبلز کی بھرتی کا اعلان 
لاہور(کرائم رپورٹر)پاکستان ریلوے پولیس میں مرحلہ وار کانسٹیبل کے عہدے کیلئے بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں ریلوے پولیس میں 250 کانسٹیبلز کی بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے۔محکمہ ریلوے کی جانب سے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔یہ موقع نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے ہے، جو اس بھرتی میں حصہ لے سکتے ہیںدرخواست دینے کے لیے عمر کی حد 18 سے 25 سال تک رکھی گئی ہے۔ لاہور سمیت تمام ڈویڑنز سے تعلق رکھنے والے نوجوان اس بھرتی کے لیے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔جسمانی ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کو تحریری ٹیسٹ کے لیے منتخب کیا جائے گا۔