شہید کانسٹیبل ارشد کے بھائی کو پولیس میں بھرتی کرنے کا اعلان

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ سے ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور کی سربراہی میں او سی یو اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔سی سی پی او لاہور نے کانسٹیبل ارشد شہیدکے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے پر ڈی ایس پی محمد علی بٹ اورٹیم کو شاباش دی، تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام سے نوازا۔ اس موقع پر شہید کانسٹیبل ارشد کے اہل ِ خانہ بھی موجود تھے۔ سی سی پی او لاہورنے شہید کانسٹیبل ارشد کے بھائی کو محکمہ پولیس میں بھرتی کرنے کااعلان کیا۔ چند روز قبل ضلع شیخوپورہ کے علاقے نارنگ میں فصیح بٹ اور ثمر عرف بنٹی نامی شوٹرزاو سی یو اقبال ٹاؤن کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اپنے انجام کو پہنچے تھے۔ دونوں شوٹرزبھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے