لاہور(کرائم رپورٹر)صارف عدالت میں فینسی کرتے کی درست کٹنگ نا کرنے اور کپڑا خراب کرنے کا معاملہ،عدالت میں شادباغ کے ٹیلر کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا گیا، کینٹ کے رہائشی محمد سلیم کی جانب سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے کا ہرجانے دائر کیا گیا، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ابتدائی بحث کے لیے 12 جنوری کو طلب کر لیا، درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ٹیلر کو فینسی کرتے کا کپڑا دیا اور سائز بھی دیا، ٹیلر نے سائز کے مطابق کرتا نہ بنایا، کرتا پہنا تو وہ چھوٹا رہ گیا، عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت ہرجانے کی رقم دلوائے۔