لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہرجانے کے دعوے سے متعلق کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے عمران خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گواہوں کوتحریری گواہی کی اجازت دینے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔