ٹرمپ کا ہارورڈ یونیورسٹی کے خلاف ایک ارب ڈالر ہرجانے کا دعوی

 مذاکرات میں 20 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹنا پڑا  تھا
واشنگٹن(آئی این پی )  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ہارورڈ یونیورسٹی پر ایک ارب ڈالر ہرجانے کا دعوی دائر کرنے کا اعلان کردیا ۔صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے امریکی صدر کی انتظامیہ کو یونیورسٹی کے ساتھ مذاکرات میں 20 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔  ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں نیویارک ٹائمز کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے ہارورڈ یونیورسٹی پر اخبار کو بہت ساری فضوباتیں بتانے کا الزام لگایا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کا الزام ہے کہ یونیورسٹی فلسطینی حامی مظاہروں کے دوران سام دشمنی سے نمٹنے کے لئے  خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی