پاکستان میں سونے کی مجموعی درآمدات نومبر میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جس میں 68 کلو سونا درآمد کیا گیا۔
اکتوبر کے مقابلے نومبر میں سونے کی درآمدات میں 179.74 فیصد کا اضافہ ہوا۔پاکستان کے ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں سونے کی درآمدات کا بل 60 لاکھ 73 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ سالانہ بنیادوں پر سونے کی درآمدات میں 55.76 فیصد کا اضافہ ہوا۔پچھلے مہینوں کی نسبت نومبر میں سونے کی درآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا، جبکہ جولائی سے ستمبر تک کی ماہانہ درآمدات میں 24 کلو، 55 کلو، اور 22 کلو سونا شامل تھا۔ مارچ سے جون تک سونے کی کوئی بڑی درآمدات نہیں ہوئیں۔