عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3074 ڈالر کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔مارکیٹ رپورٹس کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 2380 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 23 ہزار 380 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2041 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار 246 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔