ویب ڈیسک: پاکستان اور عالمی منڈی میں سونا اور چاندی کی قیمتوں نے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔
پاکستان میں قیمتیں:
فی تولہ 24 کیرٹ سونا: 388,100 روپے (4,100 روپے اضافہ)
10 گرام سونا: 332,733 روپے (3,514 روپے اضافہ)
فی تولہ چاندی: 4,358 روپے (20 روپے اضافہ)
عالمی مارکیٹ:
فی اونس سونا: 3,654 ڈالر (41 ڈالر اضافہ)
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عالمی سیاسی و اقتصادی غیر یقینی صورتحال، افراطِ زر اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ اس صورتحال میں سونا محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر مقبول ہوتا جا رہا ہے، جس کی طلب بڑھ گئی ہے۔