عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خالص سونے کی مسلسل ڈیمانڈ، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خدشات اور مختلف ممالک کی حکومتوں کی خریداری سرگرمیوں نے سونے کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ کر دیا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہو کر 3050 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔ عالمی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی دیکھے گئے، جہاں جمعرات کو 24 قیراط کا فی تولہ سونا 1800 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 20 ہزار 800 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچا۔

اس کے علاوہ، مقامی مارکیٹ میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 034 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔چاندی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 31 روپے کی کمی سے 3524 روپے ہوگئی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 26 روپے کی کمی سے 3021 روپے پر آ گئی۔