پشاور: صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، کرم میں امن کے قیام کے لیے حکمتِ عملی پر غور

پشاور: صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، کرم میں امن کے قیام کے لیے حکمتِ عملی پر غور

پشاور: ضلع کرم کی صورت حال پر پشاور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، کور کمانڈر پشاور، چیف سیکریٹری کے پی، آئی جی پولیس اور متعلقہ اراکین شریک ہیں۔

اجلاس میں کرم میں قیامِ امن کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اور شرکاء کو کرم کے حالات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں گرینڈ جرگے کی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں کرم میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور امن کے قیام کے لیے اہم فیصلے کیے جانے کی توقع ہے، جبکہ پائیدار امن کے لیے حکمتِ عملی وضع کرنے پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ علاقے میں بنکرز اور اسلحے کے خاتمے کے حوالے سے بھی پیش رفت متوقع ہے۔