کوئٹہ: شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں وہ امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال پر منعقد ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔
کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا، جبکہ وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی، جہاں وزیراعظم کو صوبے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے، امن و استحکام کے فروغ، سکیورٹی حکمتِ عملی اور مستقبل کے اقدامات پر غور کیا جائے گا، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اہم فیصلوں کا بھی امکان ہے۔