ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیرِ اعظم ہاؤس میں شروع ہو گیا۔
اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور امنِ عامہ کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، انسدادِ دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال، صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن کی بہتری اور انٹیلی جنس معلومات کی موثر شیئرنگ پر بھی غور کیا جائے گا۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج پر بات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والا اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت مؤخر کر دیا گیا تھا۔