بھارت کی ریاست منی پور میں حالات کشیدہ، بی جے پی کو شدید تنقید کا سامنا

  نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں مودی سرکار کی متعصبانہ پالیسی کی بدولت ریاست منی پور میں ہلاکت خیز نسلی فسادات کے باعث حالات مسلسل کشیدہ ہے۔ بی جے پی کو منی پور فسادات پر خاموشی کے باعث شدید تنقید کا سامنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپوزیشن رہنماوں کا کہنا ہے کہ منی پور میں آئینی حقوق معطل ہیں پھر بھی بی جے پی کے کسی رکن اسمبلی نے مسئلہ نہیں اٹھایا، منی پور سے بی جے پی جماعت کے ارکان پارلیمنٹ کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔