بھارت کی ریاست منی پور میں نسلی فسادات بھڑک اٹھے

مشتعل ہجوم کا پولیس کیمپ پر حملہ،اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں  19افراد شدیدزخمی ہوگئے 
نئی دہلی (آئی ا ین پی  )مودی حکومت کی انتہا پسندانہ اور متعصبانہ پالیسیوں کے باعث خانہ جنگی کا شکار ریاست منی پور میں پھر نسلی فسادات پھوٹ پڑے  ۔منی پور کشیدگی پر مودی سرکار نہ  صرف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے بلکہ سیاسی مقاصد کیلئے نسلی فسادات کو مزید ہوا دے رہی  ہیبھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق منی پورحکومت نے بشنوپور بم دھماکے میں 2بچوں کی موت اورخاتون کے زخمی ہونے پر5 اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ بندکردیا. واقعہ کے بعد احتجاجی افراد نے تھانے کے سامنے ٹائرجلا کر چیک پوسٹ کو نقصان پہنچایا۔مشتعل ہجوم کا پولیس کیمپ پر حملہ،اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں کم ازکم 19افراد شدیدزخمی ہوگئے ۔