منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں ناکام

 ریاست میں جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری،فسادات کے باعث حالات شدید کشیدہ ہیں،بھارتی میڈیا
    نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست منی پور میں کشیدگی کی ایک نئی لہر جاری ہے جب کہ انتہا پسند نریندر مودی کی حکومت حالات پر قابو پانے میں بری طرح ناکام نظر آتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جب کہ خطے میں حالات شدید کشیدہ ہیں۔گذشتہ برس سے جاری فسادات کے دوران بھارتی ریاست منی پور میں کشیدگی کی ایک نئی لہر دیکھی جا رہی ہے اور مودی سرکار کی متعصبانہ پالیسی کی بدولت ریاست میں ہلاکت خیز نسلی فسادات قابو سے باہر ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی کوکی اور میتھی قبائل کے درمیان خون ریز نسلی فسادات اور فوج کے جعلی مقابلوں کے باعث کشیدگی برقرار ہے۔