اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم کی ہدایت پر نیو گوادرانٹرنیشنل ائیرپورٹ کو فعال کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر 30 دسمبر کو نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، افتتاحی کمرشل پرواز قومی ائیرلائن چلائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر ائیرپورٹ کو فعال کرنے کیلئے قومی ائیرلائنز کی انتظامیہ اور ائیرپورٹس اتھارٹی کے 5 گھنٹے تک طویل اجلاس کے بعد ائیر پورٹ کی فعالیت سے متعلق معاملات طے پا گئے۔