نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہلی پرواز پہنچ گئی

کراچی ،گوادر(آن لائن)نیو گوادر انٹرنیشنل کے لیے افتتاحی پرواز کراچی سے گوادر پہنچ گئی ہے ،ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی گوادر پرواز پی کے 503 کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر ہوئی۔پرواز پی کے 503 صبح 9:15 کی بجائے 10 بجے گوادر کے لیے روانہ ہوئی۔ پہلی پرواز کو گوادر ائیرپورٹ پر اترنے کے بعد واٹر سیلوٹ  دیا گیا،پی آئی اے کا طیارہ 46 مسافروں کو لے 11 بج کر 15 منٹ پر نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بطور پہلی کمرشل پرواز لینڈ  کی ،وزیردفاع اور ہوا بازی خواجہ آصف نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پرواز کا استقبال کیا،پاک بحریہ کے کمانڈر ویسٹ ریئیر ایڈمرل میجر جنرل عدنان سرور ملک، ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹس صادق، ڈی سی گوادر نے وزیردفاع خواجہ آصف کا نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر استقبال کیا۔گوادر پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ائیرپورٹ ہے۔گوادر ائیر پورٹ پر بڑی گنجائش کے حامل ائیر بس 380 بھی لینڈ کرسکیں گے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے  نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔سنگ میل عبور کرنے پر سب کو فخر ہے۔ یہ منفرد اور عالمی معیار کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر میں تعاون پر چین کے مشکور ہیں