نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ 20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا فیصلہ

ملکی اورغیرملکی ائیرلائنز نے ایئرپورٹ سے پروازیں چلانے میں دلچسپی کا اظہارکیا ہے:سی اے اے
اسلام آباد (آئی این پی)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو 20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان کردیا۔ذرائع سی اے اے نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے نوٹم جاری کردیا۔ ابتدائی طور پر قومی ائیرلائن  پی آئی اے کی  پروازیں چلا کر  نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کیا جائے گا۔ ملکی اور غیر ملکی ائیرلائنز نے بھی نیو گوادر انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پروازیں چلانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔