نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ دسمبر کے آخر تک فعال ہوگا:پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی

  گوادر( آئی این پی )پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ رواں ماہ کے آخر تک فعال ہوگا۔نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آپریشنلائیزیشن تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں، قائم مقام ڈی جی پی اے اے ذیشان سعید نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر فیض اللہ خٹک نے معزز مہمانوں کو ائیرپورٹ آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی، اس موقع پر ایئرپورٹ پراجیکٹ ٹیم نے ائیر پورٹ سٹیک ہولڈرز کو بھی بریفنگ دی۔قائم مقام ڈائریکٹر جنرل نے گوادر ائیر پورٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔